۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
وفاق المدارس الشیعہ

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ دستور کے مطابق وفاق المدارس کا صوبائی تنظیمی ڈھانچے کا کوئی تصور نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے بہتر روابط صوبہ پنجاب کو تنظیمی لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

نئی تقسیم کے مطابق شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے دفاتر علیحدہ قائم کئے جائیں گے۔ جہاں مدارسی دینیہ کی رجسٹریشن،، داخلے، امتحانات اور دیگر امور کے لئے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شمالی پنجاب میںراولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع ، وسطی پنجاب میں لاہور، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع اور جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع شامل ہوں گے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا مقصد مدارس کو سہولت دینا ہے۔ وفاق کے دستور کے مطابق صوبائی تنظیموں کو کوئی تصور نہیں ہے، لہٰذا تینوں مقامات پر دفاتر قائم ہوں گے۔ صوبائی عہدیدار نہیں ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .